Members of the transgender community dance at Shakeela's party in Peshawar, Pakistan January 22, 2017. REUTERS/Caren Firouz SEARCH "PAKISTAN TRANSGENDER" FOR THIS STORY. SEARCH "WIDER IMAGE" FOR ALL STORIES.

خواجہ سراوں کے مسائل پر بنائی جانے والی فلم کی ریلیز آج

خواجہ سراوں کے مسائل پر بنائی جانے والی فلم”شناخت“ آج ریلیز کی جائیگی
مانگا منڈی(میڈیا92نیوز آن لائن)ڈبل فائر پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانیوالی فلم”شناخت“ کو آج مقامی سینما گھروں میں ریلیز کردیا جائیگا،آن لائن کے مطابق ’شناخت“ خواجہ سراوں کی زندگی ،رہن سہن اور ان کے مسائل پر بنائیی جانے والی فلم ہے جسے نوجوان ہدائتکار ذبیر شوکت نے بنایا ہے اس فلم کی کہانی بھی ذبیر شوکت کی لکھی ہوئی ہے ایک ملاقات کے دوران ذبیر شوکت نے بتایاکہ اس فلم میں دکھایا گیاہے کہ ہیجڑا جو ہمارے معاشرے کا ایک اہم فرد ہے مگر اسے اپنی زندگی گزارنے کے لئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور معاشرے میں کتنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک سوال کے جواب میں ذبیر شوکت نے بتایاکہ اس فلم میں ایک خواجہ سرا کے جذبات اور اس کا معاشرے میں ایک اہم اور ذمہ دار فرد بننے کے لئے کی گئی محنتوں کو فلمایا گیاہے کیا وہ اپنی ان کوششوں میں کامیاب ہو پائے گا یہ دیکھنے کے لیئے آپ کو سینما گھروں میں آنا پڑے گااس فلم میں ذبیر شوکت نے مرکزی کردار اداکیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں نیر اعجاز،فیض چوہان،وسیم اکرم اور شہزاد شوکی خان شامل ہیں،فلم کا میوزک اور بیک گراﺅنڈ خاورحسین نے ترتیب دیاہے۔فلم کے پروڈیوسر فواد علی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …