ٹریزا کو جیل کی روٹی راس آگئی، وزن میں اضافہ

ٹریزا کو جیل کی روٹی راس آگئی، وزن میں اضافہ
منشیات کیس ، غیر ملکی ماڈل ملزمہ بڑھتے وزن سے پریشان
جیل میں 10کلو وزن بڑھ گیا، وطن جا کر پہلے جم جوائن کرونگی، ٹریزا
وکیل صفائی نے حتمی بحث مکمل کر لی، ساتھی ملزم کے وکلا بحث کے لئے طلب
لاہو(میڈیا92نیوز) منشیات کے مقدمہ میں گرفتار غیر ملکی ماڈل کے کیس کی سماعت ہوئی،وکیل صفائی نے گزشتہ روز حتمی بحث مکمل کرلی جبکہ ملزمہ ٹریزا بڑھتے وزن سے پریشان ہو گئی۔ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے کیس کی سماعت کی اور ساتھی ملزم حفیظ کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ملزمہ ماڈل ٹریزا کا کہنا تھا کہ وہ جیل میں بڑھتے وزن سے پریشان ہے۔ایک سال میں دس کلو وزن جیل میں بڑھ گیا۔ وطن واپس جا کر سب سے پہلے جم جوائن کروں گی۔گھر والوں کی بہت یاد آتی ہے۔ملزمہ کے وکیل سردار اصغر ڈوگر نے عدالت میں حتمی دلائل دئیے۔ عدالت نے مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …