کنگنا رناوٹ کی خاموشی پر شنیرا اکرم کے جواب کی دھوم

بالی ووڈ اداکارہ کا اپنی سالگرہ پر خود کو 10دن خاموشی کا تحفہ دینے کا فیصلہ
صرف 10دن کیوں؟تم جتنے دن چاہے خاموش رہ سکتی ہو، اہلیہ وسیم اکرم
کراچی(میڈیا92نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو کراراجواب دے کر سوشل میڈیا پر دھوم مچاد ی۔پاکستان کے بارے میں آگ اگلنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی 32 ویں سالگرہ کے موقع پرخود کو خاموشی کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، یعنی وہ اپنی سالگرہ پر10 روز تک مکمل خاموش رہیں گی۔ کنگنا کے اس فیصلے پر شنیرا اکرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ” صرف 10 دن کیوں ؟ تم جتنے دن چاہے خاموش رہ سکتی ہو۔“شنیرا کی اس ٹویٹ کا مقصد کنگنا کو یہ باور کرانا تھا کہ وہ جب بھی بولتی ہیں ہمیشہ کسی نا کسی کے خلاف بولتی ہیں۔اب کچھ عرصے سے وہ پاکستان مخالف بیانات دینے میں مصروف ہیں لہٰذا بولنے سے بہتر ہے کہ وہ خاموش ہی رہیں۔سوشل میڈیا پر شنیرا کی اس ٹویٹ کو بہت سراہا جارہا ہے اور صارفین شنیرا کی تعریفیں کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا بھابھی نے کیا چھکا مارا ، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں بھابھی نے اتنی اچھی گیم وسیم اکرم سے سیکھی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …