ٹائیگر شروف اور شردھا کپور ایک بار پھر بارش والے گانے کے لیے تیار

ممبئی (میڈیا92نیوزآن لائن) ایک دوسرے کے ساتھ 2016 میں کام کرنے کے بعد بالی ووڈ کا رومینٹک کپل ٹائیگر شروف اور شردھا کپور ایک بار پھر ساتھ نظر آنے کے لیے تیار ہیں. ٹائیگر شروف اور شردھا کپور تین سال پہلے 2016 میں ایک ایکشن فلم ‘Baaghi’ میں نظر آئے تھے. اس فلم نے باکس آفس پر تباہی مچا دی تھی اور یہ فلم سپرہٹ ہوگئی تھی. اس کے بعد باغی2 ریلیز کی گئی اس فلم میں ٹائیگر شروف کے ساتھ شردھا کپور کی بجائے ڈیشا پٹانی نے کام کیا اور یہ فلم ڈیشا پٹانی کی پہلی فلم تھی. اس فلم میں ٹائیگر شروف اور ڈیشا پٹانی ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے تھے، اور اس فلم کے بعد بھی وہ ایک دوسرے کے ساتھ بھی نظر آتے رہے ہیں اور وہ دونوں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں.اب باغی3 میں ایک دفعہ پھر ٹائیگر شروف اور شردھا کپور نظر آئیں گے، اور اس کے لیے انہوں نے تیاریاں بھی شروع کردیں ہیں. باغی فلم کا ایک خاص گانا بارش کا ہے، جو اس فلم سے خاص تعلق رکھتا ہے. اب خبریں آرہی ہیں کہ باغی 3 میں بھی اس گانے کا سیکوئل ڈالا جائے گا، اور اس گانے کی تیاری کے لیے ٹائیگر اور شردھا اور بہت ہیں.اس گانے کا نام چم چم ہے اور اس گانے نے لوگوں میں کافی مقبولیت پائی تھی. اس گانے میں شردھا کپور نے زبردست ڈانس پر فارمنس دی تھی. ٹائیگر شروف نے شردھا کپور کو باغی 3 میں ایک بار پھر اکٹھے کام کرنے کے لیے خوش آمدید کہا ہے، اور کہا ہے شردھا باغی 3 میں خوش آمدید اور شاید بارش کا بھی.
اس گانے کو مونالی ٹھکر نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا ہے. ٹائیگر اور شردھا کے مداح اب باغی 3 کے بارش والے گانے کا بہت بے صبری سے انتظار کررہے ہیں. بلکہ ٹائیگر اور شردھا بھی اس گانے کا بہت انتظار کررہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …