پاکستانی اداکار شہریار منور نے جیون ساتھی چن لیا

شہریار سومرو نئے آنے والے پراجیکٹ غازی میں نظرآئیں گے جو29مارچ کو ریلیز ہو گی
کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر شہریار منور نے منگنی کرلی۔اپنے کرئیرکے آغاز سے ہی ہزاروں دلوں پر راج کرنے والے پاکستان کے مشہوراداکارشہریار منور نے منگنی کرلی۔ اداکارکی منگیتر کا نام ہالہ سومرو ہو اوروہ ڈاکٹرہیں۔منگنی کی تقریب میں شہریارمنورتھری پیس سوٹ جب کہ دلہن نے ہلکا گلابی رنگ کا جوڑا زیب تن کیا۔شہریار سومرو نئے آنے والے پراجیکٹ غازی میں نظرآئیں گے جس کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، سائرہ شہروزاورطلعت حسین بھی شامل ہیں جب کہ فلم 29 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔مداحوں کی جانب سے بھی اداکارکو ان کی منگنی پرمبارک باد اورنیک تمناں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …