میرا کا نیلم منیر کو بہن بنانے سے انکار

ہیروئن ہوں کریکٹر رول نہیں کرسکتی، میرا کا نیلم منیر کی بڑی بہن بننے سے انکار
لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) اداکار ہ میرا نے اداکار ہ نیلم منیرکی بڑی بہن کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق فلم پروڈیوسر ریحان عثما ن نے اداکارہ میرا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی جس میں انہوںنے اداکارہ نیلم منیر کی بڑی بہن کا کردار ادا کرنا تھامگر اداکارہ نے یہ کردار نبھانے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ اپنی ہم عمر اداکارہ کی بڑی بہن کا کردار نہیں ادا کر سکتیں ۔
میر انے کہا کہ میںہیروئن ہوں او ریہی کردار مجھے اچھے لگتے ہیں کریکٹر رول نہیں کرسکتی ۔اس حوالے سے فلمساز ریحا ن عثمان کا کہنا ہے کہ میرا کا ہیروئن کا دور گزر چکا ہے اور انہیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے ۔ میر اکوچاہیے کہ وہ خود کو ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …