شادی کے دوسرے روز ہی شوہر چھوڑ کر چلے گئے تھے: ریما

کراچی (میڈیا92نیوزآن لائن)اداکارہ ریما خان نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے اپنی زندگی سے جڑے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ریما خان حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ کے شو سپیک یور ہارٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے ماضی اور اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے پہلی بار کھل کر بات کی۔ اپنے ماضی کے بارے میں ریما نے بتاتے ہوئے کہا کہ والد کی ملازمت چھوٹ جانے کے بعد ان لوگوں نے بہت مشکل وقت دیکھا اورایسا بھی ہوا کہ ہمیں کئی بار بھوکے پیٹ سونا پڑا۔اپنی شادی سے متعلق ریما نے اپنے شوہر کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طارق اپنے کام سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ شادی کے دوسرے روز وہ مجھے چھوڑ کر ہسپتال چلے گئے تھے۔ میں اب اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہوں اور ہمارا ایک چار سال کا بیٹا اذلان ہے ہماری دنیا مکمل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …