منیب بٹ اور ایمن خان نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز افشاء کردیا

کامیاب ازدواجی زندگی کا راز ایک دوسرے کو سمجھنے میں ہے منیب بٹ ،ایمن خان
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)معروف اداکار منیب بٹ اور انکی اہلیہ ایمن خان نے کہاہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی کا راز ایک دوسرے کو سمجھنے میں ہے ،ہم دونوں کے درمیان ایک بہترین انڈر سٹینڈنگ ہوچکی ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کامیاب شادی کیلئے میاںبیوی کے درمیان انڈرسٹینڈنگ لازمی ہے جب تک دونوں کے درمیان انڈ رسٹینڈنگ نہیں ہوتی اس وقت تک ازدواجی زندگی کامیا ب نہیں ہوسکتی ۔اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ میں اپنی موجودہ زندگی بہت مطمئن اور خوش ہوںاورمیں خدا کاشکر اداکرتی ہوں کہ مجھے منیب جیسا جیون ساتھ ملا ۔جبکہ اداکار منیب نے بھی اسی طرح کے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایمن ایک سلجھی ہوئی بیوی ہے وہ میری ہر چھوٹی چھوٹی بات کا خیال رکھتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم دونوںنے ایک دوسرے کو سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لگایا ۔اللہ کا شکر ہے کہ ہم دونوں کے درمیان ایک بہترین انڈ ر سٹینڈنگ ہوچکی ہے جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا اس میں پختگی آتی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …