پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی عائد ،فنکاروں کا خیر مقدم

ہمیں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے بجائے اپنی خود کی فلمیں بنانی چاہئیں ،انہیں اپنے ملک میں ریلیز کرنا چاہیے پابندی کا فیصلہ پاکستانی سینما کے لیے اچھا اقدام ہے قوی خان ، مسعود اختر ،شان ، فیصل قریشی ،مصطفی قریشی ، ندیم سمیت دیگر کا ردعمل
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئیجس کا پاکستانی فنکاروں نے خیر مقدم کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سنیما ایگزیبیٹر ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا ہے جس کے بعد کوئی بھی بھارتی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔حکومت کی طرف سے فلموں کی پابندی کے ساتھ پیمرا کو بھی اس بات کی ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں چلنے والے بھارتی اشتہارات پر کارروائی کرے۔پاکستانی فنکاروں قوی خان ، مسعود اختر ،شان ، فیصل قریشی ،مصطفی قریشی ، ندیم ،شفقت چیمہ ،فہد مصطفی ، مہوش حیات ،ماورا حسین ،اسلم شیخ سمیت دیگر نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی سینما کے لیے ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، دشمن پڑوسی ملک کی فلموں پرانحصار کرنا کبھی بھی ہماری منصوبہ بندی نہیں تھی، ہم نے کبھی بھی اس بات پرانحصار نہیں کیا کہ بھارتی یہاں آئیں اور ہمارے ملک میں سینما بنائیں۔ ہم نے اپنے ملک میں اپنے سینما ہاسز بنائے، بالکل اسی طرح ہمیں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے بجائے اپنی خود کی فلمیں بنانی چاہئیں اورانہیں اپنے ملک میں ریلیز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …