پاکستان کے لیے جان دی بھی سکتی ہوں اور لے بھی سکتی ہوں، میرا

جو بھی لیڈر جنگ کے کی باتیں کرتے ہیں وہ انسانیت کے خلاف بات کرتے ہیں، ریما و دیگر فنکار بھی بھارت کیخلاف ہم آواز ہوگئے
لاہور (آن لائن)پاکستانی اداکاری بھی بھارت کے خلاف ہم آواز ہوگئے ۔لاہور پریس کلب میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے اپنی جان دے بھی سکتی ہوں اور کسی کی جان لے بھی سکتی ہوں۔میرا نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہم جان لے لیں گے جب کہ اداکارہ شاہد منی نے بھی کہا بھارت میں جب بھی کچھ ہو تو وہ پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیتا ہے جب کہ اداکارہ ریشم نے بھارتی دھمکیوں کے بعد بھی کچھ نہ بولنے والے پاکستانی اداکاروں پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ملک کی خاطر جان تو دے سکتے ہیں لیکن بھارتی دھمکیوں کی مذمت نہیں کر سکتے۔جب کہ اداکارہ ریما نے بھی کہا کہ جو بھی لیڈر جنگ کے کی باتیں کرتے ہیں وہ انسانیت کے خلاف بات کرتے ہیں۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن جب بات سبز ہلالی پرچم کی ہو گی تو پھر ہم سب ایک ہیں۔واضح رہے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فلمسٹارز کے بھارتی فلموں میں کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ پابندی بھارتی سینما ورکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عائد کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن میں لکھا گیا کہ ہم پلوامہ میںبھارتی فوج پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ نوٹی فکیشن میں حملے میں جاں بح قافراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا ۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر باقاعدہ پابندی عائد کر دی گئی ہے، اگر کوئی ادارہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرتا پایا گیا تو اس پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …