نابالغ لڑکیوں کے ریپ کیس میں گلوکار آر کیلی کی ضمانت منظور

عدالت نے گلوکار پر کم سے کم 4 خواتین اور نابالغ لڑکیوں کو ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی فرد جرم عائد کی تھی
الینوائے (میڈیا92نیوز آن لائن)کم سے کم 50 خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے گلوکار 52 سالہ رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) پر امریکی عدالت نے 2 دن قبل ہی فرد جرم عائد کی تھی۔عدالت نے گلوکار پر کم سے کم 4 خواتین اور نابالغ لڑکیوں کو ریپ اور جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی فرد جرم عائد کی تھی۔عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد آر کیلی نے 23 فروری کو ہی خود پولیس تھانے پہنچ کر گرفتاری پیش کی تھی۔ تاہم اب عدالت نے ان کی ضمانت منظور کردی۔ ریاست الینوائے کی کک کانٹی کی عدالت نے گلوکار کی ضمانت منظور کی۔کک کانٹی کے جج جوہن فٹزگیرالڈ نے گلوکار کی ضمانت 10 لاکھ امریکی ڈالر کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر جمع کرانے کی ہدایت کی۔عد الت نے حکم دیا کہ آر کیلی کو ایک لاکھ ڈالر نقد جمع کرانے کے بعد رہا کیا جائے، تاہم گلوکار کے وکیل نے ضمانت منظور ہونے کےبعد بتایا کہ لگتا نہیں کہ ان کے مکل ایک لاکھ ڈالر کا انتطام کر پائیں گے۔عدالت نے آر کیلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متاثرہ خواتین سے رابطہ کرنے سے بھی روک دیا۔عدالت نے آر کیلی اور ان کے وکیل کو واضح طور پر ہدایت کی کہ وہ کسی بھی متاثرہ خاتون سے رابطہ نہیں کریں گے اور خصوصی طور پر وہ کسی بھی نابالغ لڑکی سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔عدالت نے آر کیلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا۔تاہم گلوکار کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے مکل ایک لاکھ ڈالر کا انتظام کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …