ہالی ووڈ فلم ”دی ہائی وے مین “کا پہلا ٹریلر جاری

فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
لاس اینجلس (میڈیا92نیوز آن لائن) ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم” دی ہائی وے مین“کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جوہن لی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک بد نام زمانہ جرائم پیشہ گروہ کو پکڑنے کیلئے نکل پڑتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں کیون کوسنر،ووڈی ہارلسن،کم ڈکینز،جوہن کیرول،تھامس مین،ڈیوڈ فر اور کیتھی بیٹز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مائیکل جے میلون اور کاسے سلور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …