پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے شادی کرلی

زاہد نون کے ساتھ شادی تقریب کو خفیہ رکھا گیا ،شوبز انڈسٹری شخصیات کو مدعو نہیں کیا گیا
کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔آمنہ بابر نے زاہد نون سے شادی کی ہے، ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں، جبکہ ان کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر خود اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا۔اداکارہ نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ اپنی شادی شدہ ہونے کی خبر بتائی۔آمنہ بابر نے اپنے نکاح کی تقریب میں نہایت سادہ لباس کا انتخاب کیا، جبکہ خوبصورت جیولری پہنی۔جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کو خفیہ رکھتے ہوئے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …