دہشتگردی تو بھارت میں بھی موجود ہے، اکشے کمار

پلوامہ واقعہ کا الزام پا کستان پر لگانا درست نہیں ، دہشت گردی کبھی بھی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں، بیا ن
ممبئی(میڈیا92نیوز آن لائن) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی تو بھارت میں بھی موجود ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارخطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ جب بھی دہشتگردی کا زکر ہوتا ہے تو نام پاکستان کا آتا ہے جس پراکشے کمارنے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔اداکارنے کہا کہ دہشتگردی تو بھارت سمیت مختلف ممالک میں بھی موجود ہے۔ دہشت گردی کبھی بھی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت پورے بھارت میں پلوامہ خودکش حملے سے متعلق پاکستان پر الزام عائد کیا جارہا ہے جس کی پاکستان کی جانب سے سختی سے تردید کی جاچکی ہے.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …