بھارتی میڈیا نے ماہرہ خان کو ڈزنی پرنسس قرار دیدیا

ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے حسن کے دیوانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی ہیں، بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر ماہرہ کے حسن کے چرچے جاری ہیں اور انہیں ڈزنی پرنسس قرار دیا جارہا ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات انجام دینے پر ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ایوارڈ تقریب میں ماہرہ آسمانی رنگ کے جھل مل کرتے لباس میں بے حد خوبصورت نظرآئیں۔ماہرہ کی خوبصورتی کے چرچے جہاں پاکستانی میڈیا پرچھائے رہے وہیں بھارتی میڈیا نے بھی ان کے حسن کی تعریف میں زمین آسمان کےقلابے ملائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے اسٹائل اورخوبصورتی سے اپنے چاہنے والوں کو مسحورکردیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …