عالیہ بھٹ نے شادی سے پہلے اپنی بیٹی کا نام رکھ لیا

ممبئی(میڈیا92نیوزآن لائن) عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے پیار کے چرچے آج کل ہر طرف ہیں، اور ہر کوئی یہ انتظار کررہا ہے کہ کب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک دوسرے سے شادی کریں گے. عالیہ اور رنبیر کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ دونوں اسی سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن ابھی تک عالیہ اور رنبیر نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے. آج کل عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اس فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں.کچھ دن پہلے عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے ہمراہ برلن فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی، اس فیسٹیول میں عالیہ اور رنویر بہت خوبصورت نظر آرہے تھے.عالیہ اور رنویر نے اس فیسٹیول میں اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر بھی کی تھی اور اس کے بعد وہ دونوں ایک ’سپر ڈانس‘ نامی ڈانس شو میں بھی گئے تھے. اس شو میں ایک بچی نےغلطی سے عالیہ کو ’الما‘ کہہ دیا، عالیہ کو اس بچی کا اپنی آپ کو ’الما‘ کہنا اتنا پسند آیا کہ عالیہ نے یہ تک کہہ دیا کہ میں اپنی بیٹی کا نام الما رکھوں گی۔ عالیہ بھٹ کے اس بیان نے دھوم مچا دی ہے.اور ہر کوئی اس کے بارے میں بات کررہا ہے.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …