رنویر سنگھ نے اپنے ہی مداحوں کو زخمی کردیا، بعد میں معافی مانگ لی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) بالی ووڈ کے سپرسٹار رنویر سنگھ اپنی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اصل زندگی میں بھی کافی انرجیٹک ہیں، وہ جب بھی مداحوں کے درمیان آتے ہیں تو وہ اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ پاتے اور مداحوں کے ساتھ ناچنے گانے لگاتے ہیں. لیکن اس بار تو رنویر سنگھ نے حد ہی کردی، رنویر سنگھ نے جذبات میں آگئی اپنے ہی مداحوں کو زخمی کردیا.
https://media92.pk/2019/02/06/فیض-آباد-دھرنا-…تحریری-فیصلہ-جار/
جی ہاں یہ حیران کن واقعہ ممبئی کے ایک فیشن شو کے دوران پیش آیا، تو اپنا نیا گانا سن کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور مداحوں پر چھلانک لگا دی، اس چھلانک لگانے کی وجہ سے رنویر سنگھ کے کافی مداح زخمی ہوگئے، جب رنویر سنگھ نے دیکھا کہ یہ معاملہ خراب ہوگیا ہے تو وہ وہاں سے چلے گئے. لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین رنویر سنگھ پر برس پڑے، اور سوشل میڈیا صارفین نے رنویر سنگھ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان لوگوں سے معافی مانگیں جو زخمی ہوئے ہیں.اس پر رنویر سنگھ نے اپنے تمام مداحوں سے معافی مانگی اور کہا کہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے اوراس پر بہت شرمندہ ہیں.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …