شاہ رخ خان کی کافی ود کرن میں نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) بالی ووڈ کے کنگ خان اور بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر کرن جوہر ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں ان دونوں کی دوستی بہت پرانی اور مضبوط ہیں. شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے خاندان والے بھی ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے ہیں، یہاں تک کہ کوئی بھی تقریب ہو یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں.
https://media92.pk/2019/02/04/آسٹریلیا-میں-بارش-نے-تباہی-مچا-دی/
کرن جوہر جتنے فلموں میں مشہور ہیں اتنے ہی وہ ٹی وی میں بھی مشہور ہیں، کرن جوہر کا ایک ٹی وی پر ایک مشہور شو بھی آتا ہے جس کا نام کافی ود کرن ہے اس شو میں تقریب بالی ووڈ کے تمام بڑے ستارے شرکت کرچکے ہیں. شاہ رخ خان اس شو کے ہر سیزن میں آچکے ہیں. لیکن اس سیزن میں شاہ رخ خان ابھی تک نہیں آئے اور یہ سیزن ختم بھی ہونے والا ہے. اب شاہ رخ خان نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے اور ان کہنا ہے فلم زیرو کی ناکامیابی کے بعد بہت دکھی ہیں اور وہ کسی بھی شو پر نہیں جانا چاہتے، یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم زیرو باکس آفس پر ناکام ہوگئی تھی.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …