سیف علی خان نے اپنی بیٹی سارہ علی خان کے بارے میں کیوں فکر مند؟ جانیئے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بالی ووڈ میں دھوم مچا رکھی ہے اور ہر کوئی ان کے بارے میں بات کررہا ہے . ان کے والد سیف علی خان بھی اپنی بیٹی کی بالی ووڈ میں شاندار کارکردگی سے بے حد خوش ہیں، لیکن انہیں اپنی بیٹی کے حوالے سے ایک فکر لاحق ہے اور وہ ہے کہ سارہ کو ملنے والی میڈیا کوریج. سیف علی خان نے اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رہنے کے لیے کہا ہے اور مشورہ دیا کہ وہ میڈیا سے دور رہیں.
https://media92.pk/2019/01/24/قومی-کھیل-ہاکی-ٹ…لیے-افسوسناک-خبر/
سیف علی خان کو ایسا لگتا ہے زیادہ میڈیا کوریج سارہ کا بالی ووڈ کا کیئرئیر خراب ہوسکتا ہے. یاد رہے سارہ علی خان کی بالی ووڈ میں پہلی دونوں فلمیں سپر ہٹ رہی ہیں.جس کے بعد میڈیا ان کے پیچھے پڑ گئی ہے. سارہ علی خان کسی تقریب میں جائیں یا کسی کی سالگرہ میں یا کسی کی شادی میں میڈیا ان کے پیچھے ہوتا ہے. اور یہی بات سیف علی خان کی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے. اس کی وجہ سے سیف علی خان نے اپنی بیٹی سارہ کو میڈیا سے فاصلہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …