کتا بھی ماڈلنگ کا دیوانا نکلا، ریمپ پر کیٹ واک کرنے پہنچ گیا

ممبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ممبئی میں فیشن شو کے دوران ماڈلز کے ساتھ ایک آوارہ کتابھی ریمپ پر کیٹ واک کرنے پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارت ملہوترا اور دیانہ پینٹی معروف بھارتی ڈیزائنر روہت بال کے ملبوسات زیب تن کیے ماڈلنگ میں مصروف تھے کہ اُس دوران اچانک ہی کہیں سے آوارہ کتا اسٹیج پر آن پہنچا اور دیگرز ماڈلز کی طرح اسٹیج کے ایک جانب سے دوسری جانب پھرتا رہا۔

ماڈلز اور اداکاروں نے کتے سے پریشان ہوئے بغیر اپنی ماڈلنگ جاری رکھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک پالتو کتے کوکسی فکر کے بغیر خوبرو ماڈلز کے درمیان اسٹیج پر ادھر سے ادھر گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ریمپ پر انسانوں کی جگہ ایک آوارہ کتے کی موجودگی پرماڈلز کی حیرانی کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خوبرو ماڈل نے کتے کو پکڑنے کی کوشش بھی کی لیکن کتا ان کے ہاتھ میں آنے کے بجائے کیٹ واک کرتی ماڈل کے پیچھے چلا جاتا ہے۔تقریبا ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو میں کتا اسٹیج پر ہی موجود رہا ۔فیشن شو کے دوران انتظامیہ کی جانب سےبھی کتے کو پکڑنے کی کوشش کی گئی۔لیکن اس کے باوجود کتا اپنی چہل قدمی کرنے میں مصروف رہا یہاں تک کہ ماڈلز اور اداکاروں کے ساتھ ساتھ مہمانوں کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …