کیا سلمان خان ’ریس4‘ میں ہوں گے؟ جانیئے اہم خبر

ممبئی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) ’ریس3‘ کی ناکامی کے بعد ’ریس4‘ کے لیے سلمان خان کی جگہ ایک بار پھر سیف علی خان کو کاسٹ کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم’ریس3‘ پر کمزور کہانی اور بیکار اسکرپٹ کی وجہ سے شائقین اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی، عید الفطر پر ریلیز ہونے کی وجہ سے فلم کو فائدہ پہنچا اور فلم نے اپنی لاگت پوری کرلی لیکن فلم شائقین کے معیار پر پوری اترنے میں مکمل ناکام ہوگئی، یہاں تک کہ ’ریس 3‘ گزشتہ برس دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی 100 بدترین فلموں میں سے ایک قرار دے دی گئی۔

ریس 3‘کی ریلیز کے وقت سلمان خان فلم کی کامیابی کے حوالے سے اتنے پُر امید تھے کہ انہوں نے ’ریس4‘ بنانے کا بھی اعلان کردیا تھا لیکن فلم پر ہونے والی تنقید کے بعد ’ریس4‘ کے لیے سلمان خان کی جگہ ایک بار پھر سیف علی خان کو کاسٹ کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر رمیش تورانی کوشش کررہے ہیں کہ سیف علی خان دوبارہ ’ریس فرنچائز‘ میں شامل ہوجائیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان ’ریس ‘اور’ریس2‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …