بونی کپور اور سلمان خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپورکی دوستی محبت میں بدل گئی ہے جبکہ ان کے درمیان بڑھتی قربتیں ارجن کپورکے اہل خانہ اور خصوصاً اُن کے والد بونی کپور اور سلمان خان کا رشتہ متاثر کر رہی ہیں۔بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اور سلمان خان کی سابقہ بھابھی ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور گزشتہ کئی سالوں سے ایک ساتھ نظر آرہے تھے لیکن دونوں کا یہی کہنا تھاکہ اُن کے درمیان صرف دوستی ہے۔ البتہ دونوں اداکاروں کی جانب سے اب اس بات کا اعتراف کرلیا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کی محبت بونی کپور اور اُن کے قریبی ساتھی سلمان خان کے درمیان اختلافات پیدا کررہی ہے اور اسی لیے سلمان خان نے بونی کپور کے اپنے گھر آنے پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔ دبنگ اداکار سلمان خان کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ فلم غنڈےکے اداکار ارجن کپور ملائیکہ اروڑا سے قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے محبت کرتے تھے لیکن پھر کچھ عرصے میں وہ دونوں الگ ہوگئے جس کے بعد ارجن نے ملائیکہ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور بعداز یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملائیکہ اور ارباز خان کی طلاق کی وجہ بھی ان دونوں کی بے حد دوستی تھی۔ ان تمام وجوہات کے سبب ہی سلمان خان نے پہلے ارجن کپور کے اپنے گھر آنے پر پابندی عائد کی اور اب انہوں نے بونی کپور پر بھی اپنے گھر کے دروازے بند کرلیے ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلمان خان نے ارجن کپور کے رویے اور ان کی حرکتوں کو دیکھتے ہوئے نا صرف ان کو اپنے گھر آنے جانے سے منع کیا بلکہ تمام فلم سازوں سے بھی یہ کہہ دیا کہ وہ ارجن کو اپنی کسی بھی فلم میں کاسٹ نہ کریں سلمان خان کے اس اقدام کے بعد ارجن کپور نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اُن کے گھر والوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائیں گے اور ان پر سے یہ پابندی ختم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …