ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کے ‘منا بھائی ایک بار پھر مداحوں میں ہنسی اور قہقہے بانٹنے آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد وارثی نے منا بھائی 3 کی تیسری فلم کے اسکرپٹ مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ایک انٹرویو میں ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’فلم کا اسکرپٹ بہت حد تک مکمل ہوچکا ہے، راج کمار ہیرانی نے مجھے بتایا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ہی ہوگا۔اداکار نے فلم میں کرداروں سے متعلق کہا کہ فلم میں ابھی اپنے اور سنجے دت کے حتمی طور شامل ہونے کا علم ہے۔
2003 اور پھر 2006 میں ریلیز ہونے والی منا بھائی سیریز کی تیسری فلم سے متعلق کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن کسی نہ کسی وجہ سے معاملہ ٹلتا رہا۔ پہلے فلم کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی ’’تھری ایڈیٹس‘‘ اور پھر’ ’پی کے‘‘ جیسی فلموں میں مصروف ہو گئے جس کے بعد فلم کے اہم اداکار سنجے دت کو 1993 ممبئی بم دھماکے سے متعلق ایک معاملے میں جیل جانا پڑا جس سے فلم سازی میں تاخیر ہوتی چلی گئی۔یاد رہے کہ منا بھائی ایم بی بی ایس 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس کا سیکوئل ’لگے رہو منا بھائی‘ 2006 میں ریلیز کی گئی تھی۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol bollywood BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan munna bhai 3 Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November showbiz tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …