کترینہ کیف اب کس کی دیوانی ہوگئیں؟ جانیئے اہم خبر

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) آج کل پوری بالی ووڈ انڈسٹری نئی آنے والی فلم ‘Gully Boy’ کے چرچے کررہی ہے اور اس فلم کے ٹریلر کی خوب تعریف بھی کر رہی ہے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم میں اداکاری نے تمام فلم میکرز اور اداکاروں کی توجہ حاصل کررکھی ہے.

کترینہ کیف بھی اس اداکاروں میں شامل ہیں جو اس فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس فلم کے پوسٹر کو شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا شاندار ٹریلر .

اس کے جواب میں عالیہ نے لکھا شکریہ کترینہ کیف.جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ عالیہ اور کرینہ میں بہت اچھی دوستی ہے.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …