ڈپیکا نے اپنے شوہر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جانیئے اہم خبر

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) 2018 ڈیپکا کے لیے بہت اہم رہاتھا، پہلے ان کی فلم ‘Padmaavat’ نے شاندار بزنس کیا اس کے بعد ان کی رنویر سنگھ سے زبردست شادی نے ان کو خبروں کی زینت بنائے رکھا،اور اگر اتنا کافی نہیں ہے تو اب یہ دیکھیں کہ اب ڈیپکا نے اپنا نام انڈیا کے 5 امیرترین شوبز شخصیات کی لیسٹ میں اپنا نام درج کرالیا ہے.ڈیپکا نے فلم ‘Padmaavat’ کے لیے رنویر اور شاہد سے بھی زہادہ پیسے لیے تھے، ڈیپکا اس لیسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں اور آپ کو یہ جان کر بہت حیرانی ہوگی کہ ڈیپکا نے Amitabh Bachchan اور شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.

حال ہی میں ڈیپکا نے بتایا ہے کہ جب ان کو یہ معلوم ہوا کہ ان کا نام انڈیاکے 5 امیرترین شوبز شخصیات میں شامل ہیں تو انہیں اور ان کی ٹیم نے اس خبر کو دوبارہ پڑھا ان کو لگا کہ یہ کوئی مذاق ہے.

انہوں نے کہا اس لیسٹ میں میرا نام آنا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے میں نے اس کے لیے بہت محنت کی ہے، انہوں نے مزید کہا عورتوں کو ہر فیلڈ میں سپورٹ کرنا چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …