بالی ووڈ خانز کا 12 سالہ ریکارڈ توڑ گیا، جانیئے اہم خبر

ممبئی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر اوراداکار رنویرسنگھ نے بالی ووڈ کے خانز کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سال کے دوران ایسا کبھی نہیں ہوا کہ بالی ووڈ خانز( شاہ رخ، سلمان اور عامر) نے باکس آفس پر راج نہ کیا ہوا لیکن 12 سال بعد اب کی بار بالی ووڈ باکس آفس پر کامیابی خانز نے نہیں بلکہ رنبیر اور رنویر کپور نے حاصل کی جو سب کے لیے حیران کن رہی۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ خانز نے 2018 میں عید، دیوالی اور کرسمس کے اہم دنوں میں اپنی فلمیں ریلیز کیں لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب کہ رنبیر کپوراپنی فلم ’سنجو‘ کی کمائی 343 کروڑجب کہ رنویراپنی فلم ’پدماوت‘ کی کمائی 303 کروڑکے ساتھ آگے رہے۔اس کے مقابلے میں اداکارسلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ 166 کروڑ، عامر خان اپنی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ 152 کروڑجب کہ شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ 88 کروڑ ہی کما سکی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …