شاہد کپور نے پریانکا کے شوہر کو کیا دیا مشورہ؟ جانیئے

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس کو خاص مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ کبھی بھی پیچھے نہ ہٹیں، کیونکہ ایک خالص دیسی لڑکی ان کے ساتھ ہے۔‘اداکار شاہد کپور نے کچھ روز قبل اپنے سوتیلے بھائی ایشان کھتر کے ہمراہ بھارت کے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 6 میں شرکت کی۔ شو کے دوران دونوں بھائیوں نے اپنےتعلق اور دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔بالی ووڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کے شو میں اداکار شاہد کپور اپنے بھائی ایشان کھتر کواُن کی ڈیبیو فلم ’دھڑک‘ کی ہیروئن جھانوی کپور کے نام سے چھیڑتے ہوئے بھی نظر آئے۔ دوسری جانب کرن جوہر نےشو کے دوران ایک موقع پر شاہد کپور سے سوال کیا کہ ’اگر اُنہیں پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کو کوئی مشورہ دینا ہوتو وہ کیا ہوگا؟ جس پر شاہدکپور نے نک جونس کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ ’دوست کبھی پیچھے مت ہٹنا، تم ایک اصل دیسی لڑکی کے ساتھ ہو۔‘واضح رہے سال 2009 میں فلم ’کمینے‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کے تعلق سے متعلق مختلف خبریں گردش کرنے لگی تھیں،تاہم دونوں نے اس تعلق کی کبھی تصدیق نہیں کی اور اب دونوں اداکار اپنی اپنی شادی شدہ زندگیوں میں مگن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …