ہالی ووڈ کی نئی فلم کے چرچے

(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)
ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’ڈسٹرائر‘ کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کیرن کساما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون پولیس جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جسے امن قائم کرنے کیلئے ایک انتہائی اہم مشن پر بھیجا جا تا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں نکول کڈمین ،ٹوبی کیبل،تاتیانا مسلانے،سباسٹین اسٹن،ٹوبی ہس اور بریڈلے وٹفورڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فریڈ برجر اور فل ہے کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ فلم 25دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …