پریانکا اور نک کی اپنی شادی میں پرفارمنس، ویڈیو نے دھوم مچا دی

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ اور امریکی گلوکار نک جونس یکم دسمبر کو عیسائی اور 2 دسمبر کو ہندو رسوم و رواج کے مطابق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، لیکن ابھی تک ان کی شادی کی تصاویر سامنے نہیں آسکیں، جن کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے، ہاں لیکن شادی کی مختلف رسومات کی تصاویر ضرور سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل جوڑے کی مہندی کی تصاویر منظرعام پر آئی تھیں اور اب سنگیت کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جنہیں خوب سراہا جارہا ہے۔پریانکا چوپڑہ نے گذشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی سے قبل منعقد ہونے والی سنگیت کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی۔پریانکا نے سنگیت کی محفل میں ابوجانی- سندیپ کھوسلا کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا جبکہ دولہا نک جونس نے نیلے رنگ کا کرتا زیب تن کیا تھا۔

View this post on Instagram

It all began as a fierce song & dance competition between the families but ended, as always, as a huge celebration of love.  Nick and I were looking forward to the Sangeet (musical evening), another pre wedding ritual.. and to see what each side had put together. And what a performance it was. Each family telling our stories through song and dance, filled with lots of laughter and love. We were both filled with gratitude for the effort, the love and the laughter and will carry the memories of this special evening for the rest of our lives. It is an amazing start to a lifetime of togetherness for our families and friends…#grateful @nickjonas ?/?: @calebjordanlee @josevilla @josephradhik

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on


پریانکا اور نک جونس کی رسم سنگیت جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں منعقد ہوئی تھی، جہاں دولہا نک جونس اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اسٹیج پر پرفارم کرتے نظر آئے۔پریانکا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا، ‘اس محفل کا آغاز دونوں خاندانوں کے درمیان گانوں اور رقص کے مقابلے سے ہوا، لیکن اختتام محبت کے جشن کے طور پر ہوا۔’اداکارہ نے مزید لکھا کہ سنگیت کی محفل میں دولہن اور دولہے کی ٹیم نے بہت انجوائے کیا۔اس موقع پر پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑہ اور کزن اداکارہ پرینیتی چوپڑہ بھی اسٹیج پر نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …