گاڈزیلا ایک بار پھر لوگوں میں خوف پھیلانے کے لیے آگیا، نئے ٹریلر نے دھوم مچا دی

(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)
خطرناک دیوہیکل بلا گاڈزیلا ایک بار پھر سب کواپنی دہشت کا شکار کرنے کیلئے تیار ہے ، بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریزکی نئی ایکشن ڈرامہ فلم”گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز”کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ہدایتکارمائیکل ڈاؤٹری کی اس فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ،ملی بوبی براؤن،وارا فرمیگا،کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔مینامی ایچکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچی ہے ۔

جاپانی سنیما اور لیجنڈنری پکچرز کے تحت بننے والی خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن ڈرامہ مونسٹر فلم گاڈزیلا ؛ کنگ آف دی مونسٹرز آئندہ سال مارچ میں سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …