آتش فشاں اپنی جگہ چھوڑ کر سمندر کی جانب بڑھنے لگا

روم(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) براعظم یورپ میں موجود ماﺅنٹ اینٹا آتش فشاں حیرت انگیز طور پر اپنی جگہ چھوڑ کر آہستہ آہستہ بحیرہ روم کی جانب بڑھ رہا ہے ۔بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق اٹلی کے نزدیک واقع جزیرہ سسلی ،بحیرہ روم کی جانب 14 ملی میٹر سالانہ کے حساب سے بڑھ رہا ہے ۔ماہرارضیات کا کہنا ہے کہ اٹلی کے کنارے پر موجود جزیرہ سسلی جسے صقیلیہ بھی کہا جاتا ہے تیزی سے اپنی ہیت تبدیل کررہا ہے اور اس کی سمت بھی بحیرہ روم کی جانب ہے۔برطانوی سائنس دان کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صورت حال کی سخت نگرانی کی شدید ضرورت ہے کیوں کہ سسلی جزیرے کے رخ تبدیل کرنے سے آتش فشاں ماﺅنٹ ایٹنا کے لیے خطرات میں اضافہ ہو جائے گا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے دہانے اور سمت میں1 سے 3 ڈگری تک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جب کہ 11 برس میں ماﺅنٹ ایٹنا اپنے مقام سے15 کلومیٹر تک کھسک چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …