سام سنگ کے نئے موبائلز میں بھی خرابی سامنے آگئی

سیﺅل(ٹیکنالوجی ڈیسک/میڈیا 92 نیوز) جنوبی کورین اور سمارٹ موبائل تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’سام سنگ‘ کے کئی موبائلز میں گزشتہ چند سال سے شکایات سامنے آرہی ہیں ۔تاہم کمپنی کی جانب سے رواں برس متعارف کرائے گئے مہنگے اور بہترین ترین فونز گلیکسی ایس نائن اور گلیکسی ایس نائن پلس کے حوالے سے خیال کیا جا رہا تھا کہ اس میں کسی خرابی کی شکایت سامنے نہیں آئے گی۔تاہم موبائل کو متعارف کرانے کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی ان میں خرابی سامنے آگئی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینڈ رائڈ پولس اور پیونک ویب سمیت سمارٹ موبائل کی شکایات کے آن لائن فورم اینڈ رائڈ سینٹرل اور سام سنگ کے اپنے شکایتی فورم پر بھی کئی صارفین نے دونوں موبائل کی سکرین میں خرابی کی شکایت کی ۔صارفین کی جانب سے کی جانے والی شکایات سے پتہ چلتا ہے لہ سام سنگ گلیکسی ایس نائن اور سام سنگ گلیکسی ایس نائن پلس کی سٹچ سکرین بعض اوقات کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔صارفین کی شکایت سے پتہ چلتا ہے کہ سٹچ سکرین اس وقت کام کرنا شھوڑ دیتی ہے،جب صارفین شناخت یا سکیورٹی کیلئے کمفرمیشن کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔شکایات کے مطابق بعض صارفین کے موبائل کی سٹچ سکرین خراب ہونے کے بعد خود بخود تھوڑی کوشش کرنے کے بعد ٹھیک ہوجاتی ہے،جبکہ صارفین کو خرابی کا مسلسل سامنا رہتا ہے۔سام سنگ کے مہنگے ترین موبائز میں خرابے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلد سے جلد خرابی کو دور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …