بیٹری پر موجود ایک نشان ہزاروں روپے بچانے میں معاون

لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)موجودہ دور میں موبائل فون ہر انسان کی ضرورت بن چکا ہے،یہی وجہ ہے ہماری کمائی کا ایک بڑا حصہ اس کی نظر ہو جاتا ہے۔ہمارا فون خراب ہوجائے تو ہم اس کی مرمت پر ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں اور اگر مرض لا علاج قرار پائے تو دوسرا خریدنے کی نوبت آجاتی ہے۔موبائل فون کمپنیوں نے ہر خرابی کیلئے ایک حل بتایا ہوا ہے جو آپ کے ہزاورں روپے بچا سکتا ہے ۔لیکن ہم اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ جب بھی فون خریدیں تو اس کا مینول پڑھیں ۔اکثر فون بیٹری شارٹ یا خراب ہونے کے باعث بند پڑ جاتے ہیں ،اس کا حل بعض کمپنی نے بیٹری میں ہی دیا ہوتا ہے ۔اگر آپ نوٹ کریں تو پائیں گے کہ بیٹری کے کونے پر باہر کی طرف ایک نشان ہوتا ہے،جو موبائل فون میں نمی کی مقدار کی نشاندہی کیلئے دیا جاتا ہے۔اگر یہ نشان بغیر رنگ کا ہو تو سمجھیں فون میں کوئی نمی موجود نہیں ،لیکن اگر یہی نشان مکمل یا کم سرخ دکھائی دے تو جائیں کہ آپ کے فون میں نمی کا عنصر دکھ رہا ہے۔یہ نمی کسی بھی وقت فون کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔اگر ایسا ہو تو اپنے فون کو فوری طور پر چیک کروائیں ۔یا آف کرکے کسی خشک جگہ پر سوکھنے کیلئے رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …