فیس بک کا پاکستانی صارفین کے لئے نیا فیچر پکچر گارڈ متعارف

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) فیس بک نے پاکستان کے شہریوں کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو انہیں یقینا پسند آئے گا کیونکہ اس سے کوئی دوسرا فرد ان کی پروفائل تصاویر کو چوری کر کے کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کرسکے گا۔فیس بک پاکستان میں نئے ٹولز متعارف کرارہا ہے جس کے تحت صارفین کو مزید کنٹرول ملے گا۔ آسان الفاظ میں اس فیچر کا مقصد صارفین کی پروفائل تصاویر کو دیگر افراد کی رسائی سے پیش آنے والے خطرے سے تحفظ دینا ہے۔اس فیچر کو پکچر گارڈ کا نام دیا گیا ہے جس میں صارف کی مرضی سے ہی اس کی پروفائل پکچر زکو دوست یا دیگر ڈاﺅن لوڈ اور شیئر کر سکیں گے۔فیس بک کے مطابق پروفائل تصاویر میں ایک ڈیزائن کا ضافہ بھی کیا جا رہا ہے تا کہ ان کا غلط استعمال روکا جائے۔یہ فیچر گزشتہ سال جون میں پہلے بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا۔فیس بک کے مطابق اسے بھارت میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اب اسے دیگر ممالک میں پیش کیا جا رہا ہے جہاں لوگ وہاں اپنی تصاویر پر مزید کنٹرول چاہتے ہیں ۔فیس بک کے مطابق ہم لوگوں کے لئے ایسے مزید باسہولت راستے نکال رہے ہیں جن کی بدولت پروفائل تصاریر پر ڈیزائن ڈالا جاسکے اور ہماری تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ باسہولت طریقے پروفائل پکچرز کا غلط استعمال روکنے میں معاون ہیں۔فیس بک کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں خواتین اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرنے سے گھبراتی ہیں کیونکہ انہیں ڈرہوتا ہے کہ اسے کسی غلط مقصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔فیس بک کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ پکچر گارڈ کے تحت فیس بک کے شیئر اور ڈاﺅان لوڈ فیچرز آپ کی پروفائل پکچر کے لئے ڈس ایبل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …