ٹیکنالوجی دنیا کے لئے خطرناک ثابت ہو گی

دنیا کے کئی اہم (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) سائنسدان اب اس حقیقت کو تسلیم کرنے لگے ہیں کہ سائنس کی تیز رفتار ترقی جہاں دنیا کو بدل رہی ہے،وہیں انسانیت کی تباہی میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا کہ انسان کی اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی ایجادات اسی کی بقا کیلئے خطرہ بن چکی ہیں ۔اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا کہ جوہری جنگ ،عالمی درجہ حرارت میں اضافہ اور خود تخلیق کردہ وائرس انسانی بقاءکیلئے خطرہ بن سکتے ہیں جب کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کچھ ایسے نئے دروازے کھول رہی ہے جو کسی بھی وقت غلط راستے پر جاسکتے ہیں ۔بالاآخر دنیا کے علاوہ دیگر دنیاﺅں میں بھی آبادیاں بسانی پڑیں گی جو اس تباہی سے بچنے کا راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پوڈکاسٹ فیچر کے بعد گوگل کا ایک اور سروس بند کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےچند روز قبل پوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے کے اعلان کے بعد …