فرانس ،ہسپتالوں میں ننھے مریضوں کیلئے الیکٹرک کارز متعارف

لندن(ٹیکنالوجی ڈیسک/میڈیا92 نیوز) ہسپتالوں میں مریضوں کو وارڈیا آپریشن تھیٹر تک لے جانے کیلئے وہیل چیئریا اسٹریچر کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن جناب فرانس کے اسپتال میں ننھے مریضوں کیلئے تو منی لگثرری کارز آگئی ہیں ۔فرانس کے ایک چلڈرن اسپتال میں ننھے مریضوں کو خوش کرنے اور اُنکی اُداسی دور کرنے کیلئے اسپتال میں الیکٹرک ٹو ائے کارے آئے جس میں بیٹھ کر بچے اپنے وارڈ سے سرجری روم تک کا سفر کرتے ہیں ۔ٹوائے کار میں بیٹھ کر بچے اب نہ صرف خوشی خوشی سرجری کروانے جاتے ہیں بلکہ بیماری کی وجہ سے چھائی بوریت اور اُداسی بھی دور ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …