واٹس ایپ پیغام دوسروں کو علم لائے بغیر پڑھنا ممکن

واٹس ایپ میں تحریری ، واٹس میمو، فوٹو یا ویڈیو کو دیکھیں تو اس پر بلیو ٹک بن جاتا ے جس سے دیگر افراد کو معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ نے وہ مسیج دیکھ لیا ہے، یعنی جب مسیج بھیجا جاتا ہے تو ایک گرے ٹک نظر آتا ہے، پھر2گرے ٹک(جب مسیج دوسرے فون تک پہنچ جائے)اوراس کے بعد2بلیو ٹک(جب اسے پڑھ لیا جاتا ہے)درحقیقت یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے کہ کس وقت دوسرے فرد نے اسے پیغام کو پڑھا، اگرچہ یہ فیچر ایسا نقصان دہ نہیں مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے جب صارف کی خواہش ہوتی ہے

کہ بھیجنے والے کو علم نہ ہوکہ اس نے پیغام کو پڑھ لیا ہے۔ تو اس کا ایک آپشن تو واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر بلیو ٹک کے آپشن کو ٹرن آف کیا جاسکتا ہے مگر ایسا کرنے پر صارف کو خود علم نہیں ہوپاتا کہ اس کے پیغامات دیگر افراد تک پہنچے یا انہوں نے پڑھ لیے ہیں یا نہیں۔ تو اس کا آسان متبادل آپ کے فون میں ہی چھپا ہوا ہے۔ جب آپ کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوتو اسے اوپن نہ کریں بلکہ اپنی ڈیوائس کی سیٹنگز میں جائیں اور ائیر پلین موڈ کو سوئچ آن کردیں۔ اب آپ واٹس ایپ کو اوپن کریں

جس پر ہوسکتا ہے آپ کے سامنے یہ پیغام آئیں کہ ایروپلین موڈ پر یہ اپلیکشن ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرسکتی مگر اس کو نظر انداز کرکے پیغام کی جانب جائیں اسے اوپن کرکے پڑھ لیں اور اس پر بلیوٹک بھی نہیں آئے گا۔ جب پیغام پڑھ لیں تو ایپ کو بند کرنے کےلے بیک کی جگہ ملٹی ونڈو کے ذریعے بیک گراﺅنڈ میں چلنے والی تمام ایپس کوبند کردیں۔ ایسا کرنے پر واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائےگی اور ایروپلین موڈ سوئچ آف کرنے پر بھی ڈیوائس آن لائن جانے پر سائنک نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …