آئر لینڈ، پلٹ کر خود بخود سیدھی ہونیوالی کشتی تیار

آئرلینڈ(ٹیکنا لوجی ڈیسک/میڈیا92نیوز)دنیا بھر میں ہر سال چھوٹی اور بڑی کشتیاں الٹنے سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں اب اس مسئلے کے حل کے لیے آئرلینڈ کے ماہین نے ایک ایسی کشتی تیارکی ہے جو پلٹ بھی جائے تب بھی از خود سیدھی ہوجاتی ہے ۔ تھنڈر چارئلڈ نامی یہ کشتی آئرلینڈ کی ایک کمپنی سیف ہیون مرین نے ملکی بحریہ کے لیے تیار کی ہے ۔ یہ سمندری طغیانی اور مشکل حالات میں لوگوں کی تلاش ، مدد اور انہیں بچانے کاکام کرے گی۔ تھنڈر چائلڈ کی رفتار 54ناٹ یا100کلو میٹر فی گھنٹہ ہے

اور یہ10افراد کو سنبھال کر سمندری تھپیڑوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا ڈوبنا محال ہے اور پلٹ جانے پھر بھی یہ از خود سیدھی ہوجاتی ہے ۔ سیف ہیون مرین کے مینجنگ ڈائریکٹر فرینک کولسکی نے بتایا کہ اس میں تین اہم عوامل شائع کیے گئے ہیں اول اس کامرکزثقل سینٹر فارگریویٹی بہت کم ہے ، دوم اس کا کیبن پانی اندر آنے نہیں دیتا اور اس کشتی کی اچھال کی قوت بایونسی بہت اچھی ہے ۔ مختصر یہ کہ کشتی ہر حالت میں اپنی اچھال کی قوت کو بلند رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بہت مشکل سے ہی ڈوبتی ہے ۔ اس کے علاوہ مرکز ثقل کم ہونے سے یہ پانی میں دوبارہ گھوم کرواپس سیدھی ہوجاتی ہے ۔

کشتی کے اچھال کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے اس کے اندر موجودہوا کے خانے ازخود بھرجاتے ہیں ۔ انجینئروں کے مطابق اگر کوئی تیز رفتار اور بپھری ہوئی لہر بھی کشتی سے ٹکراتی ہے تب بھی یہ نہیں ڈوبے گی ۔ تھوڑی دیر ڈوبنے کی صورت میں اس کا مرکز ثقل کشنی کی اوپر کی جانب آجائے گا اور یوں کشتی غیر مستحکم ہوکر وبارہ پلٹ جائے گی ۔ اس کا عملی مظاہرہ کرنے کے لیے کمپنی نے اسے ایک کرین کے ذ ریعے 180ڈگری پرڈبونے کی کوشش کی ہے جو اس ویڈیو میں بھی دیکھی جاسکتی جاسکتی ہے ۔ پہلی دفعہ اسے خالی حالت میں ڈبویاگیا اور دوسری مرتبہ اسے چند افراد کے ساتھ ڈبو نے کی کوشش کی گئی تو کشتی فوراً سیدھی ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …