کیلی جیز کے اثرات سنیپ چیٹ ملازمین کو فارغ کرنے پر مجبور

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک/میڈیا92نیوز)سوشل میڈیا کمپنی سنیپ چیٹ نے نقصانات کے پیش نظر120سے زائد انجینئرز کو نوکریوں سے فارغ کرنا کا عندیہ دےدیا۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ مالی مشکلات کے باعث ایسا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چند روز قبل کیلی جیز کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ کو چھوڑنے کے اعلان کے بعد کمپنی کوایک ارب ڈالر سے زاہد کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے کمپنی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کیلی جیز کے سنیپ چیٹ پر دس ملین سے زیادہ فالور تھے ۔

امریکی ریئلیٹی سٹار کے اس غیر متوقع العان نے سنیپ چیٹ کو مشکلات میں ڈال دیا ہے اور اس صورت حال نے انتظامیہ کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ سنیپ چیٹ کے بانی کا خیال ہے کہ رواں سال کے دوران ایپ کے استعمال میں زیادہ اضافہ متوقع نہیں ہے ۔ کیلی جیز کے اعلان کی وجہ سے کمپنی کے شیئرز میں خطرناک حدتک کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …