زمین کو سورچ کی خطرناک شعاعوں سے بچانے والا مقناطیسی میدان کمزور

لندن (ٹیکنالوجی ڈیسک/میڈیا92نیوز)زمین کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچانے والی میگنیٹک فیلڈ یعنی مقناطیسی میدان ڈرامائی انداز سے کمزور ہورہا ہے اور اس بھونچکا کردینے والی اس نئی تحقیق کے نتائج سے ماہرین شدید حیران وپریشان ہیں ، قدرتی مظہر میں ہونیوالی یہ تشویش ناک تبدیلی اور اس کاپیٹرن ایک ہزار سال تک برقرار رہتا ہے ، میگنیٹک فیلڈ کی وجہ سے زمین کو اس کے قطب شمالی اور قطب جنوبی ہی نہیں ملے بلکہ یہ فیلڈ زمین کو سورج کی بالائے بنفشی الٹراوئلٹ(شعاعوں اور خلا کے تابکاری اثرات سے بھی بچارتی ہے لیکن اب یہ نظر نہ آنے والی قوت تیزسے کمزور ہورہی ہے

اور اس حد تک اس کی طاقت کم ہوچکی ہے کہ یہ صورتحال ممکنہ طور پر ہمارے قطبین شمالی اور جنوبی کی جگہ تبدیل ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔ سائنس میگزین کی روپورٹ کے مطابق یہ صورتحال ایک طویل عرصے کے بعد سامنے آتی ہے ۔ آخری مرتبہ یہی صورتحال 7لاکھ80ہزار سال قبل پیش آئی تھی اور تقریباً 40ہزار سال قبل صورتحال دوبارہ ایسی ہی ہونے کے قریب پہنچ چکی تھی ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو قطبین اپنی جگہ ہزاروں سال میں تبدیل کریں گے ۔ ماہرین میں سے کسی کو نہیں معلوم کہ آیا یہ تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے اور اس لاعلمی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس حوالے سے ٹھوس معلومات موجود نہیںہے ،

سائنسؒدانوں کیئے جو علاقہ سب سے زیادہ باعث تشویش بنا ہوا ہے وہ بحراوقیانوس کا جنوبی علاقہ ہے جو جنوبی امریکی ملک چلی سے سے کر افریقی ملک زمبابوے تک پھیلا ہوا ہے ۔ اس علاقے میں میگنیٹک فیلڈ اس قدر کمزور ہے کہ اس علاقے میں خلا سے داخل ہون والی مصنوعی سیٹلائٹس اپنے ساتھ اضافی تابکاری ساتھ لاسکتی ہیں اور اس وجہ سے سیٹلائٹس کابرقی نظام ناکارہ ہوکر نقصانات کا سبب بن سکتا ہے ۔ نیویارک کی روچیسٹر یونیوسٹی کے ماہر طبعیات ونسنٹ ہیئر نے کہا ہے کہ ہمیں یہ تو معلوم ہے کہ زمین کی میگنیٹک فیلڈ طویل عرصے سے تبدیل ہورہی ہے لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ ایسی صورتحال مذکرہ خطے کیلئے طویل مدت تک غیر معمولی ثابت ہوسکتی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہزار سال قبل جب ایسی ہی صورتحال چلی سے زمبابوے تک پیش آئی تھی اس وقت بانٹو قبیلے کے لوگوں نے صورتحال کا تفصیلی مشاہدہ
کیاتھا تاہم اس کا کوئی تحریری یادستاویزی ریکارڈ موجود نہیں ہے ، اس دوران پیش آنے والی قحط صورتحال کی وجہ سے لوگوں نے اپنی جھونپڑیاں اور اناج سے بھرے ڈبے جلادیئے۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …