گوگل کے تصویری سرچ آپشن میں اہم تبدیلیاں

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز) انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے تصاویر کی سرچنگ آپشنز میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے ’ویو امیج‘ کا بٹن ختم کردیا جب کہ ’سرچ بائے امیج‘ کی سہولت سے بھی صارفین کو محروم کردیا۔

پہلے صارف مطلوبہ تصویر تلاش کرلیتا تھا تو امیج کھلنے کے بعد سائیڈ میں کچھ آپشنز دیے جاتے جس میں ’ویو امیج‘ کا ایک بٹن تھا جس پر کلک کرنے کی صورت میں تصویر بڑی ہو کر پوری اسکرین پر نظر آتی تھی تاہم اب یہ بٹن ختم کردیا گیا ہے۔

ویو امیج کا بٹن ختم ہونے کے بعد تصاویر میں آپشنز کم کرتے ہوئے اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تصویر کھلنے کے بعد ویو امیج کی جگہ ’وزٹ‘ اور ’شیئر‘ کے آپشنز دیے گئے ہیں تاکہ تصویر کو بڑے سائز میں دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے متعلقہ ویب سائٹ پر وزٹ کیا جائے جب کہ تصویر میں کاپی رائٹ کو بھی واضح کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …