ایکسپو سینٹرتعمیرات میں مضبوطی ، تحفظ، خوبصورتی اور جدت کے حوالے سے نمائش کا اہتمام

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز) ایکسپو سینٹر میں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹ کے زیر اہتمام آرکی ٹورازم تھیمڈ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نمائش کا افتتاح کیا۔ تعمیراتی مٹیریل کے کاروبار سے منسلک مختلف کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ تعمیرات میں مضبوطی اور تحفظ کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور جدت بھی ایکسپو سینٹر میں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹ پاکستان کے زیر اہتمام آرکی ٹورزم تھیمڈ نمائش۔ روزہ نمائش کا افتتاح وزیر اعظم شاہد حاقان عباسی نے کیا۔ نمائش میں تعمیراتی مٹیریل کے کاروبار سےمنسلک کمپنیز شریک ہوئیں۔ نمائش کے کنوینئر نے بتایا کہ نمائش کا بنیادی مقصد ایک چھت تلے آرکیٹیکچر انڈسٹری سے متعلق تمام معلومات کاروباری مواقع اور نئے آئیڈیاز فراہم کرنا ہے۔ نمائش میں شریک مختلف کمپنیوں کے نمائندوں نے آرکیٹیکچر نمائش کو سراہتے ہوئے اسے انڈسٹری کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ نمائش تین روز جاری رہے گی سٹیل، کیبلنگ، الیکٹرک اینڈ مکینکل آرکیٹیکچر کے کاروبار سے منسلک کمپنیاں اپنے سٹالز لگائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …