موبائل فونز کی درآمدات 5 کروڑ97 لاکھ 71ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)جنوری 2019کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 25.06 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2019کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 5 کروڑ97 لاکھ 71ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جنوری 2018کے دوران 7 کروڑ 97 لاکھ 59 ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح جنوری 2018کے مقابلہ میں جنووری 2019کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں ایک کروڑ 99 لاکھ 88 ہزار ڈالر یعنی 25 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …