انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر وقار یونس کا معنی خیز انداز میں اپنے خیالات کا اظہار

برمنگھم؛ انگلینڈ نے گزشتہ روز بھارت کو 31 رنز سے شکست دے دی ہے جس کے بعد پوری بھارتی ٹیم کو مختلف قسم کے رد عمل کا سامنا ہے تاہم اس پر اب پاکستان کے مایہ ناز سابق باﺅلر وقار یونس بھی میدان میں آ گئے ہیں اور نہایت معنی خیز انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان اسی وقت ہے جب انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے آخری میچ میں ایک میچ میں شکست ہو اور اگر وہ جیت جاتی ہے تو وہ سیدھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی تاہم گزشتہ روز کے میچ کے بارے میں سکندر بخت نے پیشگوئی کی تھی کہ بھارت جان بوجھ کر یہ میچ ہار جائے گا ،یہ ان کا اپنا نقطہ نظر تھا۔
اس معاملے پر سینئر باولر وقار یونس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ آپ نہیں ہیں ، جو آپ زندگی میں کرتے ہیں وہ آپ کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کیا ہیں ، پاکستان سیمی فائنل میں جاتا ہے یا نہیں میں اس سے پریشان نہیں بلکہ اس سے ہوں کہ کچھ چیمپئنز کی سپورٹس مین شپ کا امتحان ہوا اور وہ اس میں بری طرح ناکام رہے۔
“ وقار یونس نے اپنے پیغام کے آخر میں انگلینڈ بمقابلہ بھارت کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کا ابھی بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ باقی ہے جس میں کامیابی ضروری ہے تاہم اگر انگلینڈ اپنا اگلا میچ بھی جیت جاتاہے توہ سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اور پاکستان کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …