سرفراز احمد ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے، شاہد آفریدی

کراچی(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفراز جتنا اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کریں گے اسکا ٹیم کو فائدہ ہوگا، وہ جارح مزاج اور مثبت پلیئر ہیں، امید ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو اچھی طرح لیڈ کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ بڑے ایونٹ میں پلیئرز کو محنت کرنا ہوگی کیوں کہ ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کو ہمیشہ مشکل ہوئی ہے لیکن ٹیم میں صلاحیت ہیں کہ وہ ٹاپ فور میں جگہ بنائیں ۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ وہاب ریاض اور عامر کی حمایت کی، انہیں ٹیم میں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …