ورلڈکپ میں چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے کا ذہن بنایا ہے، سرفراز احمد

لاہور:(میڈیا92نیوزآن لائن) سرفراز احمد ورلڈکپ میں نمبر 4 یا 5پر بیٹنگ کے خواہاں ہیں۔غیر مستقل مزاج پاکستان ٹیم نے کپتان سرفراز احمد کے بیٹنگ آرڈر سے چھیڑ چھاڑ میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی،انگلینڈ کیخلاف سیریز سے شروع ہونے سے قبل انھوں نے 10اننگز بطور اوپنر کھیلیں،9میں چوتھے، 10 میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلیے آئے،20بار چھٹے اور 12بار ساتویں نمبر پر کھیلے،ان میں سے ان کی سب سے بہترکارکردگی پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے رہی،اس پوزیشن پر وکٹ کیپر بیٹسمین نے 50سے زائد کی اوسط اور 92کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں اس حوالے سے سرفراز احمد نے کہاکہ میں نے ورلڈکپ میں چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے کا ذہن بنایا ہے،ایک طویل ٹورنامنٹ میں بیٹنگ آرڈر مستحکم اور ہر کسی کو اپنے کردارکا اندازہ ہونا چاہیے، البتہ ہم اتنی لچک ضرور رکھیں گے کہ ضرورت کے مطابق تھوڑی بہت تبدیلی کرسکیں، اگر اننگز کے کم اوورز باقی ہیں تو عماد وسیم یا آصف علی کو پاور ہٹنگ کیلیے جلد بھیج سکتے ہیں۔کپتان نے کہا کہ ماضی میں اسٹرائیک ریٹ کم رہنے کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ ہم سنگلز، ڈبلز لینے میں تھوڑا پیچھے تھے،اس مسئلے پر قابو پانے کیلیے کام کیا ہے، سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ دونوں کیلیے بڑے فائدے کی بات ہے کہ باہمی ون ڈے سیریز میں ہم اپنے کمبی نیشن میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان آصف علی اور محمد عامر کو ان میچز میں آزماتے ہوئے ممکنہ تبدیلیوں پرغورکرسکتا ہے، پہلے میچ میں اسی لیے پیسر کو موقع دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …