پشاور: ڈیلر سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی چھیننے والا ملزم گرفتار

پشاور: (میڈیا92نیوزآن لائن) پشاور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کرنسی ڈیلر سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔اے ایس پی فقیر آباد سرکل محمد شعیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ روز قبل ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کرنسی ڈیلر سے اسلحہ کی نوک پر بھاری مالیت کے سعودی ریال چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم حاجی احمد عرف قاری کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق لنڈی کوتل سے ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 17 لاکھ روپے مالیت کے سعودی ریال برآمد کر لئے گئے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ گروہ میں 2 افغان باشندے بھی شامل ہیں جو افغانستان فرار ہو چکے ہیں، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …