بھارتی فاسٹ بولر کی اہلیہ بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار

بھارتی کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا
نئی دہلی(میڈیا92نیوز آن لائن) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں امروہا پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، امروہا پولیس نے شامی کی اہلیہ کو بدامنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔محمد شامی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ امروہا پولیس مجھے بلا وجہ تنگ کررہی ہے اور بیٹی کو بھی بھوکا رکھا گیا مودی سرکار کو میرے ساتھ ہونے والا ظلم نظر نہیں آرہا ہے۔

حسین جہاں نے کہا کہ مودی سرکار نعرہ لگاتی ہے بیٹی بچاو¿، بیٹی پڑھاو¿، میں بھی ایک بیٹی ہوں، کیا بھارتی حکومت کو یہ نظر نہیں ا?رہا، پولیس میرے گھر میں زبردستی داخل ہوئی اور گرفتار کرکے لے گئی۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ شامی کی اہلیہ ملزمہ حسین جہاں کو سیکشن 151 کے تحت بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق شامی کی اہلیہ اپنی ساس کے ساتھ جھگڑنے میں مصروف تھیں۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد شامی ان دنوں ا?ئی پی ایل کے 12ویں سیزن میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں، شامی نے 11 میچز میں 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …