ورلڈ کپ کیلئے تمام ٹیموں نے اپنے 15رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا

لاہور:(میڈیا92نیوزآن لائن) ورلڈ کپ کیلیے ستاروں کی کہکشاں سب گئی، تمام ٹیموں نے اپنے 15رکنی اسکواڈزکی فہرست جاری کردی جب کہ تبدیلیوں کی آخری تاریخ 23 مئی ہوگی۔پاکستان سمیت تمام ٹیموں نے ورلڈ کپ کیلیے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا تھا،سب سے آخر میں 15 کرکٹرز کی فہرست جاری کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز تھی، اگرچہ سب نے اپنے دستیاب بہترین 15 کرکٹرزکو اسکواڈز کا حصہ بنایا تاہم کسی کی فارم یا انجریز جیسے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے تبدیلیاں کرنے کی حتمی تاریخ 23 مئی مقرر کی گئی ہے، پاکستان کو مشکوک فٹنس کے ساتھ انگلینڈ پہنچنے والے محمد حفیظ اور وائرس کے شکار شاداب خان کے متبادل کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اسی طرح یا انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کسی پیسر کی ناقص کارکردگی کی صورت میں بھی متبادل کو لینا ممکن ہوگا، محمد عامر اور آصف علی امیدواروں میں شامل ہیں، کاؤنٹیز کے خلاف میچز اور انگلینڈ سے سیریز میں ان دونوں کی فارم کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔ بھارت اور سری لنکا سمیت کئی ملک بھی چند ریزرو کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ساتھ رکھنے کا فیصلہ کرچکے اور اگر ضرورت محسوس کی تو ممکنہ تبدیلیوں پر غور کریں گے۔

یاد رہے کہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اگر کسی ٹیم کو متبادل کی ضرورت پیش آئی تو اس کو ورلڈ کپ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سامنے اپنا کیس پیش کرنا ہوگا، انجری سمیت کوئی ٹھوس وجہ ثابت کئے بغیر کسی کو پلیئر تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …