ہماری دعائیں سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ ہیں، کپتان سرفراز احمد

سری لنکا(میڈیا92نیوزآن لائن) سری لنکامیں خوفناک دہشتگردی کے واقعات نے پاکستانی کرکٹرز کو بھی غمگین کردیا۔ کئی موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر غمزدہ خاندانوں سے یکجہتی اور افسوس کا اظہار کیا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہم مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سری لنکا کے عوام سے تعزیت کی۔ شاہد آفریدی نے لکھا کہ بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہوا۔ سری لنکا میں اپنے بھائی اور بہنوں کے لیے دعاگو ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر تمام دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ہم سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …